شدید بارش سے آدھے شہر کی بجلی بند ‘ عملہ کو خرابیاں نہ مل سکیں
ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات شدید بارش کے باعث آدھے شہر کی بجلی بند ہو گئی‘بیشتر علاقو ں میں (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
مسلسل 12گھنٹے بجلی بند رہی ‘ملتان اور گردونواح میں میپکو کے 100سے زائد فیڈر متاثر ہوئے ‘میپکو سب ڈویژن غلہ منڈی کا راشد روڈ کا فیڈر رات 2بجے بند ہوا ‘ عملہ دن کو آیا مگر فالٹ نہ مل سکا ‘ بمشکل دن 01:30بجے بجلی بحال کی گئی‘غوثیہ فیڈر بھی10 گھنٹے سے زائد بند رہا‘ اسی طرح شاہ رکن عالم کالونی میں بھی کئی گھنٹے بجلی بند رہی ‘رائٹرز کالونی کی بجلی 6گھنٹے کے بعد بحال ہو ئی جس کے باعث روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔