حاصلپور میں سیاسی سرگرمیاں ماند، مقامی لیڈروں کاعوام سے رابطہ بند، عید کے بعد تبدیلی کاامکان

حاصلپور میں سیاسی سرگرمیاں ماند، مقامی لیڈروں کاعوام سے رابطہ بند، عید کے ...

  

حاصل پور ( نمائندہ خصوصی )ماہ رمضان المبارک اور شدید گرمی کی وجہ سے سیاسی سر گر میاں ماند ہو گئی ہیں ۔یہاں کی سیاست کے بٹرے لیڈروں نے عوام سے رابطہ بند کر رکھا ہے ۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ ۔ایم این اے ق لیگ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

چوہدری طارق بشیر چیمہ اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ کے حلقہ این اے 186میں مضبوط سیاسی گروپ ہیں ۔پیرزادہ گروپ کے نو منتخب کو نسلر رانا غلام حسین گا ما جو کہ اپنے دو بھا ئیوں کے ساتھ کو نسلر منتخب ہوئے ہیں ۔ان کا دعوی ہے ۔کہ ان کے ساتھ مذید کو نسلر بھی ہیں ۔یہ ن لیگ کو چھوڑ کر چیمہ گروپ میں جارہے ہیں ۔گز شتہ روز انہوں نے ایم این اے طارق بشیر چیمہ سے خیر پور ٹامیوالی میں ملاقات بھی کی ہے ۔جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے ۔کہ سا بق ناظم شکیل احمد اٰیڈ ووکیٹ سمیت دیگر متعدد سیاسی رہنما بھی مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کو تیار ہو چکے ہیں ۔عید کے بعد حاصل پور کی سیاست میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -