وائٹل گروپ ہارون آباد کے زیر اہتمام عید پیکیج کے تحت 4800سے زائد گھرانوں میں راشن گفٹ پیک تقسیم

وائٹل گروپ ہارون آباد کے زیر اہتمام عید پیکیج کے تحت 4800سے زائد گھرانوں میں ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)وائٹل گروپ ہارون آباد کے زیر اہتمام بلدیہ لان میں عید پیکج کے تحت 4800سے زائد گھرانوں کے لیے راشن گفٹ پیک تقسیم کیے گئے ۔ تقریب تقسیم کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ضیاء) کے پارلیمانی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

لیڈر پنجاب اسمبلی غلام مرتضی ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف نیازی تھے۔ اس موقع پرٹی ایم او شیخ محمد اشفاق، سابق سٹی ناظم فقیر والی باؤ لیاقت علی ،محمد طاہر توگیروی ،محمد سرورکاکا،سیف اللہ بھی موجود تھے ،ایم پی اے ہارون آباد غلام مرتضی اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں معاشرے کے غریب طبقہ کو برابر کے شریک کرنے کے جذبے کے تحت عید پیکج نہایت خو ش آئند اقدام ہے۔

عید پیکج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -