موسلادھار بارش ‘ فرائض میں غفلت پر 2 واسا افسر معطل

موسلادھار بارش ‘ فرائض میں غفلت پر 2 واسا افسر معطل

  

ملتان (نمائندہ خصوصی ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے اتوار عل الصبح ملتان شہر میں موسلادھار بارش کے بعد فرائض میں غفلت برتنے پر سیوریج سنٹرل ڈویژن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج احمد مجتبیٰ اور سب انجینئر رانا اکرام کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ اتوار کی صبح (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

موسلادھار بارش کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام آپریشنل سٹاف اور مشینری کو فیلڈ میں طلب کر لیا اور تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو بجلی کی بندش کے باوجود جنریٹرز پر چلانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے بارش کے دوران شہر بھر میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل سٹیشن اشتیاق احمد کے ہمراہ نادرن بائی پاس ‘ سورج میانی ‘ چونگی نمبر 9 ‘ وہاڑی روڈ ‘ کڑی جمنداں اور پرانا شجاعباد روڈ کے ڈسپوزل سٹیشنوں کا ہنگامی دورہ کرکے ڈسپوزل سٹیشنوں کی ورکنگ کی صورتحال کاجائزہ لیا اور تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل گنجائش کے مطابق بلا تعطل چلانے کاحکم دیا ‘ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے تمام ڈپٹ ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں تمام اہم شاہراؤں اور میٹرو روٹس سے لیبر اور مشینری کے ذریعے فوری طور پر نکاسی آب کا حکم دیا ۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج اور سب انجینئر کو فون کیا تو ان کے موبائل نمبر بھی بند تھے جس پر انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ایم ڈی واسا نے نیو ملتان سب ڈویژن کے دورہ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج حافظ محمد وقاص کے نکاسی آب سے متعلق انتظامات کی تعریف کی ۔ انہوں نے اس دوران تمام ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج کو انکی حدود میں لگنے والے رمضان بازاروں سے بھی ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کی بھی ہدایت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -