صادق آباد ‘ نکاسی و فراہمی آب ‘ صفائی کی ناقص صورتحال پر کونسلرز پھٹ پڑے

صادق آباد ‘ نکاسی و فراہمی آب ‘ صفائی کی ناقص صورتحال پر کونسلرز پھٹ پڑے

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر ) صادق آباد میونسپل کمیٹی کے مسلم لیگ ن اور دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کونسلرز شہر بھر میں نکاسی آب اور فراہمی آب ،گندگیوں کے خلاف ٹی ایم اے کی جانب سے کوئی اقدامات نہ اٹھائے جانے پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے شکیل بھٹی کے خلاف ڈی سی او کے سامنے پھٹ پڑے ،ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے مخصوص شخصیت کے ایماء پر ہی مخصوص علاقوں میں صفائی کرواتے ہیں،جبکہ پورا شہر سیورج کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے عوام کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

اگر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے تو مقدمات اندراج کروائے جاتے ہیں ،خدارا ڈی سی او صادق آباد شہر کی حالت زار کی بہتر ی کیلئے اپنا رول ادا کریں نومنتخب کونسلرز کی ایک آواز میں ڈی سی اوگھیرے میں لیکر گفتگو اس موقع پر ڈی سی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے احتجاج کرنے والے کونسلرز کو یقین دلایا کہ صادق آباد میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلرز کے علاقوں کے مسائل حل کیئے جائیں گے انھوں نے اس ضمن میں کونسلرز سے وعدہ کیا کہ وہ عید کے بعد دوبارہ صادق آباد آئیں گے اور تمام علاقوں کا وزٹ کریں گے اور مکینوں سے انکے مسائل معلوم کریں گے کونسلرز میاں فرہاد علی،رانا کامران،چوہدری عادل وڑائچ،سیٹھ چراغ بھٹی،اشفاق خالق ،چوہدری اعجاز وڑائچ،سردار سعید احمد دھکڑ،سمیت دیگر نے احتجاج کیا کہ انکی شنوائی نہیں ہوتی عوام مسائل کے حل کیلئے انکے دروازے کھٹکحٹاتے ہیں جبکہ ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے شکیل بھٹی ان سے تضحیک امیز سلوک کرتے ہیں ا۔ صادق آباد شہر کے گلی کوچوں سے سیوریج کے گٹر ابل رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں، اس موقع پر سردار اظہر خان لغاری ،اور صوبائی وزیر چوہدری شفیق بھی کھڑے تھے تاھم ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے خاموشی سے کونسلرز کا حتجاج سنتے رہے ،دوسری جانب ڈی سی او کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر کونسلرز نے خاموشی اختیار کرلی۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف منتخب بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو اختیارات منتقل کرنا نہیں چاہتے ، جان بوجھ کر اختیارات کی منتقلی کاکام التواء کا شکار رکھاجارہا ہے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے ایک سال بعد وزیراعلی پنجاب کو بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں سے سیاسی مجبوری کے تابع بیورو کریسی کے ذریعے رابطہ کرنے کا خیال آیا ہے وزیراعلی پنجاب ڈی سی اوکے ذریعے پیغام پہنچانے کی بجائے منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات منتقل کریں ‘تمام تر اختیارات بیورو کریسی کے پاس ہیں جو وزیراعلی پنجاب کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار منتخب کونسلر بلدیہ صادق آباد ڈاکٹر منیر احمد چوہدری نے ڈی سی او کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اخبا رنویسوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ دریں اثناء بلدیہ صادق آباد کے منتخب کونسلروں میاں فرہاد علی‘چوہدری اشفاق خالق‘ چوہدری عادل وڑائچ‘ چوہدری اعجا ز اصغر وڑائچ‘ سردار سعید احمد دھکڑ ‘ذوالفقار علی بھٹو‘ رشید احمددھکڑ‘رشید گوندل‘ چوہدری ساجد ‘ شبیر گوندل‘ عبداﷲ نسیم باجوہ ودیگرکا اجلاس ہوا‘ اجلاس میں عوامی کالونی کے عوام پر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ۔ انھوں نے ڈی پی او‘ڈسی اورحیم یارخان سے مطالبہ کیا کہ وہ جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

کونسلرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -