ہر سیاسی جماعت کی ٹاپ لیڈر شپ کا احتساب ہونا چاہیے ‘ ڈاکٹر وسیم

ہر سیاسی جماعت کی ٹاپ لیڈر شپ کا احتساب ہونا چاہیے ‘ ڈاکٹر وسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ بہاولپور (سٹی رپورٹر‘بیورو رپورٹ)سابق امیرجماعت اسلامی پنجاب و صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے کھڈے لائن نہیں لگنے دینگے۔ جماعت اسلامی کرپٹ حکمرانوں کے خلاف مہم جاری رکھے گی کیونکہ پوری قوم منتظر ہے کہ غریب عوام کے ٹیکسوں سے لوٹی گئی رقم سے بیرون ملک کاروبار کرنیوالوں کا احتساب ہونا چاہئے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں سیکر ٹری اطلاعات جنوبی پنجاب کنورمحمد صدیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہر (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
سیاسی جماعت کی ٹاپ لیڈر شپ کا احتساب ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کے کلچرکو ختم کیا جائے اس سلسلے میں جماعت اسلامی اپنا بھر پور کردار داکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان پانامہ پیپرز کا از خود نوٹس لیں اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب عوام، چھوٹے کسانوں اور مزدوروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ور کرپشن کیخلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تین سال کی مدت پوری کرچکی ہے لیکن آج تک لوڈشیڈنگ پر قابونہیں پایا گیا۔حکمران میٹرو کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جب تک پن بجلی کے بڑے منصوبوں پر کام شروع نہیں کیا جاتا اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر مکمل نہیں کی جاتی اس وقت تک انرجی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ چند مفاد پرست عناصر کے شورو غوغا کی وجہ سے التواء کا شکار ہوا ۔ بھارت کالا باغ ڈیم کے منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنیوالوں پر18ارب سالانہ خرچ کررہا ہے جو ہمارے لئے سوالیہ نشان ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اس بات پر افسو س کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب کیلئے فنڈز نہیں رکھے گئے۔سابقہ دور کی بہاولپور صوبے کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی قرار داد پر عمل کرے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کرنا بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور کرپٹ اشرافیہ کا یوم الحساب قریب ہے پاکستان کو بچانے اور کرپشن کے خلاف عوام کو منظم کرنے کے لیے جماعت اسلامی میدان میں نکلی ہو ئی ہے وہ اپنے عوامی سیکرٹریٹ میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا مگر یہاں کے وڈیروں ،جاگیر داروں اور انگریزکے پروردہ کالے انگریزوں نے پاکستان کی شناخت کو چھین لیا۔