لیگی حکومت منتخب نمائندوں کو اختیارات سونپنے کیلئے تیار ہے،چوہدری محمد شفیق

لیگی حکومت منتخب نمائندوں کو اختیارات سونپنے کیلئے تیار ہے،چوہدری محمد شفیق

  

صادق آباد( تحصیل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے اور منتخب نمائندوں کو اختیارات سونپنے کیلئے تیار ہے ‘ مخصوص نشستوں کے الیکشن ملتوی ہونے اور عدالت میں رٹیں ہونے کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ تاخیر کا شکار ہے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بیوروکریسی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو ہر قسم کی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عزت دی جائے اور انکے پیش کردہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

جائیں انشاء اللہ بہت جلد قانونی پیچیدگیاں ختم ہوتے ہی بلدیاتی اداروں کو فنکشنل کردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرصنعت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے تحصیل صادق آباد کے منتخب چئیرمین و ائس چیئرمین یونین کونسلز اور تحصیل میونسپل کمیٹی صادق آباد کے کونسلروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی او کیپٹن (ر) ظفر اقبال مسلم لیگ ن کے رہنما سردار اظہر خان لغاری اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد بھٹی ‘ ٹی ایم او ندیم عباس ‘ چوہدری عبدالقیوم‘ حافظ عبدالرزاق‘ حاجی طالب حسین‘ چوہدری زبیر افضل‘ چوہدری یسین‘ میاں فرہاد‘ عمران صابر چیمہ‘ چوہدری عادل وڑائچ‘ رشید احمد گوندل ‘ محمد اسلم باجوہ‘ چوہدری شفیق پپا‘ چوہدری طاہر ضیاء‘ سردار رحمان گل سولنگی‘سیٹھ چراغ بھٹی ’ سعید احمد دھکڑ ‘ رشید احمد دھکڑ سمیت منتخب نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا اور کہا کہ ضلعی حکومت اور منتخب بلدیاتی اداروں کے نمائندے ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں جنہوں نے ساتھ ساتھ چلنا ہے منتخب نمائندے ہمیں اپنا دست بازوسمجھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -