بلدیاتی ادارے کسی بھی جمہوری نظام کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،آصف سعید منیس

بلدیاتی ادارے کسی بھی جمہوری نظام کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،آصف سعید منیس

  

میلسی(سپیشل رپورٹر،تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے اداروں کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق ملکی طور پر فعال بنانے اور منتخب افراد کو مطلوبہ اختیارات کی منتقلی کے عمل کو غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہے حکومت بغیر کسی تاخیر کے اس عمل کو مکمل بنانا چاہتی ہے ہمارے نزدیک بلدیاتی ادارے کسی بھی جمہوری نظام کیلئے کلیدی حیثیت (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

رکھتے ہیں اور مقامی سطح پر عوامی خدمت کے فریضے کی تکمیل کا بہترین ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج میں منتخب یونین کونسل ، چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پیغام پہنچاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میئرز ،ڈپٹی میئرز اور بلدیاتی اداروں کے دوسرے عہدیداروں کے طریقہ انتخاب اور ان کی تعداد کے حوالے سے زیر سماعت بعض مقدمات کے باعث یہ عمل اب تک تعطل کا شکار رہا ہے حکومت میونسپل کمیٹیوں کے وارڈوں کے بلاواسطہ انتخابات کا انعقاد پہلے ہی کر چکی ہے اور ان انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندے 14جنوری 2016ء کو حلف بھی اٹھا چکے ہیں تا ہم عدالت عالیہ میں زیر سماعت مقدمات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے عدالت عالیہ کے فیصلے اور مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد انشاء اللہ الیکشن کمیشن میئرز، ڈپٹی میئرز چینرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دے گا مذکورہ قانونی مجبوری کے خاتمے کے بعد حکومت بلدیاتی اداروں کے اجراء اور منتخب نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی میں ایک لمحے کی تاخیر بھی روا نہیں رکھے گی ۔تقریب میں ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقامی حکومت اشفاق گل، اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رضا بخاری، محمد ارشد صابری، نے پیش کیا اس موقع پر توصیف احمد خان یوسفزئی، راؤ محمد اسحاق، ڈاکٹر نسیم خان کھچی، راؤ اکبر علی، میاں مظہر اقبال، چوہدری سبطین شیر ، چوہدری محمد سرور، ملک حبیب احمد، چوہدری عمار گل، چوہدری محمد اکمل، عبد القیوم خان کھچی، عالمگیر خان ترین، مہر عبد الخالق، سجاد احمد خان کھچی، میاں نو ر الامین ،ٹی ایم و چوہدری محمد ندیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرماجد علی شاہ، ڈی ایس پی چوہدری شبیر وڑائچ، ایس ایچ او مہر پرویز اختر، سمیت 38یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین،اور کونسلرز موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -