اختیارات نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج صوبائی وزیر آصف منیس کی گاڑی روک لی

اختیارات نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج صوبائی وزیر آصف منیس کی گاڑی ...

  

میلسی(تحصیل رپورٹر) احتجا ج کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں نے کالج آڈیٹوریم کے باہر صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس کے پروٹوکول کے سامنے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

اسے روک لیا ۔ مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی کنوینشن حکومتی ڈرامہ ہے۔ حکومت بلدیاتی اداروں کو بااختیار کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے مدمقابل ہارے ہوئے مسلم لیگی امیدواروں کو فنڈ دئیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف کامیاب امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ اس نظام کی اہمیت کو بھی عیاں کر تا ہے۔تب احتجاج کے دوران دلچسپ صورتحال دیکھنے کو آئی جب ایس ایچ او سٹی مہر پرویز پروٹوکول کا راستہ کلئیر کروانے کی بجائے تماشہ دیکھ رہے تھے تو ڈی ایس پی شبیر وڑائچ نے انہیں مظاہرین سے راستہ صاف کروانے کا کہا کر راستہ خود کلئیر کروایا۔

گاڑی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -