مظفر گڑھ کے 70 سفارشی پولیس افسران کی ایک گریڈ تنزلی

مظفر گڑھ کے 70 سفارشی پولیس افسران کی ایک گریڈ تنزلی

  

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ کے70سے زائدانعامی وسفارشی پولیس افسران واہلکاران کی ایک گریڈتنزلی چٹھی موصول سابق ڈی پی اومظفرگڑھ رائے ضمیرالحق (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

بھی شامل۔تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے70سے زائدانعامی وسفارشی پولیس افسران واہلکاران جنہوں نے بی ون کا تحریری امتحان پاس نہیں کیا تھا گزشتہ روزسپریم کورٹ کے حکم پرڈی پی اومظفرگڑھ اویس احمدملک نے حکم نمبری1042osi2/7/16بحوالہ نمبر1108-201کے تحت مذکورہ تھانوں کے ایس ایچ اوزکومراسلہ جاری کرتے ہوئے1گریڈکی تنزلی کردی ہے تھانہ دائرہ دین پناہ سے اے ایس آئی محمداشرف،ڈرائیورامتیاز،کوٹ ادو سے اے ایس آئی گلاب علی،محمداسلم نیازی چوک سرورشہیدسے سب انسپکٹرمیاں انصر سناواں سے اے ایس آئی امیراکبر،محمودکوٹ سے سب انسپکٹرخلیل بزدار،حوالدارانور،علی پور سے اے ایس آئی خلیل چانڈیہ وغیرہ کو1گریڈتنزلی دے کرسب انسپکٹرکواے ایس آئی،اے ایس آئی کو کانسٹیبل کے عہدے پرتعینات کرکے ڈی پی اوآفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں تاہم سابق ڈی پی اومظفرگڑھ رائے ضمیرالحق کوتنزلی دے کرانسپکٹربنا دیا گیا ہے جس نے ریٹائرڈمنٹ کے لیے محکمہ کودرخواست دے دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -