میٹرو سٹیشنز پر برقی زینے اور جنریٹر کی تنصیب جاری ‘ ایل ای ڈ ی لائٹس کا کام شروع
ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے بو سن روڈ اور نیو ملتان سیکشن کے میٹرو اسٹیشنزپربرقی زینے اور جنریٹر کی تنصیب جا ری ہے میٹرو بس منصو بے کے پیکج فائیو کے اہم مقا مات کو ایل ای ڈی لائٹس سے سجا نے کاکام شروع کر دیا گیا ہے ۔فلائی اوورز کے ایکس پنشن جوائنٹس لگا نے کا کام 9۔جولائی سے شروع کر دیا جائے گا ۔ یہ بات ڈائریکٹر میٹروبس پراجیکٹ شاہد نجم نے منصو بے پر جاری ترقیاتی کام کے بارے میں بریفنگ دیتے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ ہر میٹروبس اسٹیشن پر 3 برقی زینے 3لفٹ اور ایک 200کلو واٹ کا جنریٹر اور دوسرا 100 کلو واٹ کا جنریٹر نصب کیا جائے گا تاکہ لوڈ شیڈنگ ہو نے کی صورت میں میٹرو بس سسٹم میں خلل نہ آئے ۔انہوں نے بتایا کہ معذور عمر رسیدہ اور وہیل چیئرز استعمال کر نے والے خصوصی افراد لفٹ استعمال کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ عام شہری بھی سڑک کے دوسری طرف جا نے کے لئے برقی زینے اور لفٹ استعمال کرسکیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ نیو ملتان سبزی منڈی چوک کے میٹرو بس انڈر پاس اور دیگر اہم مقامات کو ایل ای ڈی لائٹس سے سجایا جارہا ہے اور لائٹس لگا نے کا کام شروع کر دیا گیا ۔تاکہ عید کے موقع پر اسے خوبصورت بنایا جا سکے ۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ بی سی جی چوک پر زیر تعمیر روٹری کے 14گرڈربھی لانچ کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ منصو بے کے آخری رہ جا نے والے گرڈر تھے اور اب گرڈر لانچنگ کا تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بہاؤ الدین زکریا یو نیورسٹی سے افشار چوک تک اور اللہ وسایا چوک سے چوک کمہانوالہ تک روڈ کارپیٹنگ کا کام مکمل ہے جبکہ افشار چوک سے حافظ جمال روڈ کے راستے اللہ وسایا چوک تک روڈ کارپیٹنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔اس کے علاوہ پورے روٹ پر سٹریٹ لائٹس کے پول لگا نے کا کا م جاری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز ہو نے والی بارش کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹرو بس انڈر پاس نیو سبزی منڈی چوک کے لئے تعمیر کیا گیا نکا سی آب کا نظام انتہائی کامیاب ہے۔
میٹرو بس