شک کی بنیاد پر 2 بچوں کی ماں کو شوہر نے قتل کردیا

شک کی بنیاد پر 2 بچوں کی ماں کو شوہر نے قتل کردیا

  

ملتان(کرائم رپورٹر) تعلقات کے شبہ پر شوہر نے بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کردیا۔بعدازاں پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔سیتل ماڑی کے علاقے کے رہائشی اسلم کی کچھ سال قبل چیچہ وطنی کی رہائشی خاتون نازیہ بی بی سے شاد ی ہوئی تھی،جس سے اس کے دو بچے ہیں۔اسلم کواپنی بیوی کے چال چلن پر شک تھا ،جس پر اس کا اپنی بیوی کے ساتھ گھر میں جھگڑا ہوا اس دوران اس نے طیش میں آکر بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کردیا بعدازاں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو گرفتاری دے دی اور آلہ واردات(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بھی دے دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -