تربیلا ڈیم حادثہ میں جاں بحق ایک مزدور کا تعلق محسن وال کے نواحی گاؤں سے تھا

تربیلا ڈیم حادثہ میں جاں بحق ایک مزدور کا تعلق محسن وال کے نواحی گاؤں سے تھا

  

محسن وال (نامہ نگار)تربیلا ڈیم حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزدور وں میں سے ایک مزدورمحمدقدیر کا تعلق محسن وال کے نواحی گاؤں 108پندرہ ایل سے تھا تفصیل کے مطابق محسن وال کے نواحی گاؤں 108پندرہ ایل کا رہائشی مزدور 22سالہ محمد قدیروالد محمد صدیق مزدوری کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے تربیلا ڈیم پر کام کر رہا تھا کہ تربیلا ڈیم پر چوتھے توسیعی منصوبے پر کام کے دوران شٹرنگ گر گئی تھی جس کے نتیجے میں دو چینی انجنئیر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

اوردو پا کستانی مزدور جان بحق ہو گئے تھے جن میں سے ایک مزدور محمد قدیرکا تعلق محسن وال کے نواحی گاؤں 108پندرہ ایل سے تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -