انتظامی افسران،رکن اسمبلی کے رمضان سستا بازاروں،سبزی منڈیوں کے دورے

انتظامی افسران،رکن اسمبلی کے رمضان سستا بازاروں،سبزی منڈیوں کے دورے

  

ملتان،خانیوال،وہاڑی (سٹی رپورٹر ، نمائندگان ) رکن اسمبلی،انتظامی افسران کے رمضان بازاروں،سبزی منڈیوں کے دورے،اجناس کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی احسان الدین قریشی نے گزشتہ روز اپنے حلقہ کے ووٹرز کی شکایات پر باغ لانگے خان میں لگے رمضان سستے بازارکادورہ کیا ۔بازارمیں چینی کی عدم دستیابی کی شکایات تھیں ۔انہوں نے انچارج بازارکوسخت وارننگ دی کہ چینی کی فراہمی کویقینی بنائیں جس پر انچارج بازار کاموقف تھاکہ چینی کی فراہمی کویقینی بنانامتعلقہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ٹی ایم اوکاکام ہے۔خانیوال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی پی او جہانزیب نذیر خان اور ڈی سی اوخالد محمود شیخ نے صبح سویرے سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر سرکاری افسران بھی موجو دتھے ۔انہوں نے آم‘آلوبخارہ‘انگوراور کیلے سمیت سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈی پی او جہانزیب ندیر خان نے کہا کہ اشیاء کی مقرر ہ نرحوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔سبزی منڈیوں میں آنے والے بیوپاریو ں اور صارفین کی جان ومال کا تحفظ اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے ۔ڈی سی او خالد محمود شیخ نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں اور پھلوں کے نرخ نامے نیلامی کے مقام پر مقرر کرکے خوردہ فروشوں تک بروقت پہنچائیں۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے وہاڑی رمضان بازار کے معائنہ کے دوران پھلوں کے معیار کے برعکس زیادہ قیمتوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ کارڈ چیک کرنے کے ساتھ پھلوں کے معیار کو چیک کر لیا کریں ۔ ڈی سی او نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا آٹے کے تھیلے اور چینی کے پیکٹ کا وزن چیک کیا۔اس دوران ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی ایف سی محمد اصغر سہو،ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد بھی موجو دتھے ڈی سی او علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں پھلوں سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کی شہر کے فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں جا کر مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -