نماز عید کیلئے ملتان کی 283 مساجد حساس قرار

نماز عید کیلئے ملتان کی 283 مساجد حساس قرار

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان کی 1143مساجد میں 283حساس قرار دے دی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کر لیے گئے ہیں ،سی پی اوملتان اظہر اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مساجد کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ،عید کے روز نماز عید کے دوران ڈیژنل ایس پیز اور سرکل ڈی ایس پیز کو ہدایت دی گئی ہے کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں مساجد ،اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے ذمہ دار ہوں گے اس ضمن میں اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور لاورث اشیاء پر کڑی نظر رکھیں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

گے ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مساجد ، اور عبادت گاہوں کے منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی پڑتال کریں گے ۔مزید ممبران مسجد کمیٹی اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ولنٹیرز اور پی کیو آرایسے لوگوں کی نقل حرکت پر نظر رکھیں گے جن کے چہرے شناخت نہ ہو سکیں اور نئے چہرے جو عبادت گاہوں کے قریب نظر آئیں۔تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں موجود نماز کے لیے آنے جانے والوں کے لیے ایک ہی راستہ بنوائیں گے۔ اگر کوئی بھی مشکوک نقل حرکت اپنے ارد گرد دیکھیں تو پولیس ہیلپ لائن پر فوری اطلاع کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -