5منشیات فروش،1جواری 5چور، 13اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

5منشیات فروش،1جواری 5چور، 13اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

  

ملتان(کرائم رپورٹر) ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی ۔05منشیات فروش،01جواء کھیلنے،01اشتہاری کو بھگانے والے، 01جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں،05چوروں اور13اشتہاری ملزمان سمیت26ملزمان گرفتار۔29لیٹر شراب، 2730 گرام چرس برآمد۔پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمہ اکبری بیگم سے 1020گرام چرس برآمد کر کے ، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد عاطف سے 430گرام چرس ،پولیس تھانہ کپ نے ملزم محمد رضوان سے 1280گرام چرس ، (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم توقیر سے 10لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم فیاض سے 19لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم صلاح الدین اور ملزم محمد طاہر کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 3000/-روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ قطب پور نے اشتہاری ملزم محمد علی حسن کو بھگانے کے جرم میں ملزم عرفان ریاض کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان الطاف ، محمد اعجاز، غلام علی ، رمضان اور حاجی محمد کو مختلف جگہوں سے ریت کے کھڈوں سے ریت چوری کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم جہانگیر کو موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے13اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ11ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے09اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -