پاکستان جلد بحرانوں سے نکل کرترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ‘ احمد یار ہنجرا

پاکستان جلد بحرانوں سے نکل کرترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ‘ احمد یار ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے،دن کی روشنی میں اقتدار کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی عائد(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

نہیں ہے، پاکستانی کے عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ایک مربوط لائحہ عمل پرپیرا عمل ہے،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان موجودہ بحرانوں سے نجات حاصل کرکے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجراء کی عمرہ سے واپسی پر مبارک باددینے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غرباء، یتیموں، فقراء اور مسکینوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا‘ افضل ہنجرا ، غلام قاسم ہنجراء نصیر احمد ہنجراء بھی موجود تھے۔

احمدیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -