بے قصور شہری پولیس کی طرف سے ضبط کیے جانے والے مال سے تاحال محروم
ملتان(کرائم رپورٹر) سابق ایس ایچ او شاہ رکن عالم کا بیٹا شہریوں کے لیے سردر دبن گیا،کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات ثابت(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
ہونے پر سٹی پولیس آفیسر اظہر اکرم نے سابق ایس ایچ او شاہ رکن عالم انسپکٹر اٖفضل قریشی کو معطل کردیا تھا۔جبکہ اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کے بیٹا امجد قریشی کو بھی سی آئی اے میں تعینا ت کرا لیا۔کچھ عرصہ قبل رائیٹرز کالونی میں راہ زنی کی واردات کے دوران نوجوان تاجر مزمل کو ڈاکوو ں نے قتل کردیا تھا جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا تھا،سابق ایس ایچ او شاہ رکن عالم افضل قریشی نے قتل کے شبہ میں علاقہ کے رہائشی علی سمیت4افراد کو حراست میں لے لیا۔بعدازاں ایک ماہ تک تفتیش کرنے کے بعد بے قصور ثابت ہونے پر ملزمان کو بھاری رشوت کے عوض رہا کردیا۔علی کا کہنا ہے کہ جب اسے حراست میں لیا تھا تو کانسٹیبل امجد قریشی نے اس کی تلاشی کے دوران اس کا بٹوا ، جس میں ڈرائیونگ لائسنس موبائل فون نقدی قبضہ میں لے لیا۔بعدازاں ایک ماہ کے بعد جب وہ بے قصور ثابت ہوگیا اسے تو رہا کردیا تاہم دوران حراست اس سے لیا گیا مال اب تک واپس نہ کیا گیا ، علی نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی دادرسی کی جائے۔