ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی ملتان میں ویجی لینس ٹیمیں تشکیل

ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی ملتان میں ویجی لینس ٹیمیں تشکیل

  

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز کی زیر نگرانی ملتان میں ویجی لینس ٹیمیں (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

تشکیل دے دی گئی ہیں جس کا کام ملتان کے تمام تھانہ جات اور ناکہ بندی پوائنٹ کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے ان کی داد رسی کرنا ہے ، یہ ٹیمیں ملتان شہر میں موجود تھانوں اور ناکہ بندی پوائنٹس کا کسی بھی وقت وزٹ کر کے ان کی کارکردگی چیک کر یں گے اور موقع پر موجود عوام کو پولیس سے متعلق کسی قسم کی اگر کوئی شکایت ہو گی تو تفصیلاً ان کی بات سن کر فوری اس کا حل نکالیں گے اگر کوئی پولیس اہلکار قسور وار پایا گیا تو اس کے خلاف یہ ٹیمیں موقع پر سخت محکمانہ کاروائی کرنے کی مجاز ہوں گی ۔ سٹی پولیس آفسیر ملتان محمد اظہر اکرم نے نگران ٹیموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیموں کی تشکیل کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان ڈاکڑ رضوان خود ان ٹیموں کی نگرانی کریں گے ۔اگر کسی بھی شہری کو کسی پولیس اہلکار سے متعلق کسی قسم کی کوئی پریشانی درپیش ہو تو وہ شہری پولیس ہیلپ لائن15پر اپنی اطلاع درج کروائے گا جس کو یہ ٹیمیں نوٹ کر کے کاروائی عمل میں لائیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -