خانیوال میں عید کیلئے منشیات کی بھاری کھیپ پہنچ گئی،بارہ میل پولیس کے چھاپے

خانیوال میں عید کیلئے منشیات کی بھاری کھیپ پہنچ گئی،بارہ میل پولیس کے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال،نواں شہر(نمائندہ پاکستان)شہر اور گردونواح میں منشیات کی بھار ی کھیپ پہنچنا شروع ہوگئی ذرائع کے مطابق سول لائن کرسچن کالونی ،جسونت نگر، مہنگے والی پلی ،شاداب ٹاؤن ،مرضی پورہ ،88ٹبہ، بستی عباس نگر ،پرانا خانیوال اندرون ،خرم پورہ فضل کالونی ودیگر علاقوں میں قائم منشیات (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
کے اڈووں پر بھاری مقدار میں اسٹاک پہنچ گیا شرابی عید کی تیاری کرنے میں مصروف ان اڈووں پر ملکی وغیر ملکی برانڈڈ شراب فروخت ہونے لگی الکوہل سے تیار دیشی شراب خالی بوتلوں اور شاپر میں بھر کر فروخت ہونے لگی ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ عید جشن منانے کے لئے شہر کے پوش علاقوں میں کوٹھیاں کرایہ پر حاصل کرلی ہیں یہاں شراب وشباب کی محفلیں سجانے کے لئے تیاریاں عروع پر ہیں شہریو ں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردونواح میں قائم ان اڈووں کو فوری ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان کوبچایا جاسکے ۔دریں اثناء گزشتہ روز بارہ میل تھا نہ کے اے ایس آئی خالد حسین نے دوران گشت مخبری ہو نے پر کمبوہ کالو نی کے نزدیک سرعام دیسی شراب فروخت کرتے ملز م ظفر اللہ ولد شوکت علی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس دوران پولیس نے ملزم کے قبضہ سے مزید فروخت کے لئے رکھی 18لیٹر شراب سے بھرا پلاسٹک کین بھی بر آمد کر لیا جب کہ سب انسپکٹر فلک شیر نے بھی دوران گشت مخبری ہو نے پر پل ماڑی سہو کے نزدیک سرعام شراب فروخت کرتے بد نام زما نہ منشیات فروش محمد منشاء کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اس دوران ملزم کے قبضہ سے مزید فروخت کے لئے چھپارکھی 10لیٹر شراب برآمد کر لی مزید برآں تھا نہ بارہ میل کے ہی اے ایس آئی ارشد بیگ نے دوران گشت مخبری ہو نے پر ٹول پلازہ کے نزدیک چل پھر کر شراب فروخت کرتے منشیات فروش شاہد عباس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس دوران ملزم کے قبضہ سے پلاسٹک کین میں مزید فروخت کے لئے چھپا رکھی 18لیٹر شراب برآمد کر لی مزید برآں اے ایس آئی محمد ارشد بیگ نے ہی ٹول پلازہ کے نزدیک مخبری ہو نے پر سرعام چرس فروخت کرتے بد نام زما نہ منشیات فروش امانت علی ولد محمد اقبال کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس دوران پولیس نے ملزم کی جامع تلا شی لیتے مزید فروخت کے لئے چھپا رکھی110گرام چرس بر آمد کر لی،بارہ میل پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقد مات درج کرتے حوالات بند کر دیا ہے۔