جنوبی پنجاب میں 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، عبادات میں بھی خلل

جنوبی پنجاب میں 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، عبادات میں بھی خلل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ وہاڑی ‘ باگڑ سرگانہ ‘ کوٹ ادو ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 18گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ‘ ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کے مسئلے نے بھی سر اٹھالیا ہے ‘ صارفین اذیت میں مبتلا (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
ہو گئے ‘ شدید گرمی سے بچوں اور مریضوں کی حالت غیر ہو گئی‘ ہسپتالوں میں آپریشن متاثر ہوئے ‘ گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا ‘ اعتکاف میں بیٹھے افراد کی عبادت میں خلل آیا‘ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔ عید الفطر کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی‘میپکو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کے احکامات کے برعکس بعض علاقوں میں عید الفطر کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ‘ وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عید الفطر کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ‘ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ عید الفطر پر بھی یہی اعلان کیا گیا تھا مگر نواحی علاقوں میں عیدالفطر پر بھی بجلی بند کی گئی تھی جس پر لوگوں نے احتجاج کیا تھا ‘اس بار بھی ا یسا ہی ہو گا ‘ دوسری جانب میپکو حکام کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی جائے گی کہ عید الفطر پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جائے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق وہاڑی شہراور نواحی چکو ک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 18سے 20گھنٹے تک جا پہنچا ہے جس سے گھروں اور مساجد میں پانی نایاب ہوگیا شدید گرمی کے با وجود نواحی علاقوں کے لو گو ں نے انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور حکومتی اہلکاروں کا احتجاج میں شمولیت نہ کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف شدید نعرے با ز ی کی گئی اور مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے۔ باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق باگڑ سرگانہ میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری اعتکاف میں بیٹھے اور روزہ داروں کی واپڈا والو ں نے چیخیں نکلوا دیں۔ واپڈا والوں نے ہفتہ اوراتوار کے دن کئی کئی گھنٹے بجلی اوراپنے موبائل فون بند رکھنا وطیرہ بنا لیا ہواہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہے اس موقع پرعوامی حلقوں میاں سہیل احمد شہبازحیدرسرگانہ، میاں احمدسرگانہ، حاجی محمد مکی، میاں محمداسد،میاں ذیشان حیدر،ودیگر نے کہا کہ ملک میں چندمحکموں نے حکومت کوناکام بنانے کاٹھیکہ لے رکھا ہے اوربلاوجہ عوام کو ناجائزتنگ کرنا معمول بنایاہوا ہے جس میں واپڈا والوں کا نمبر پہلاہے ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی بند نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا،گرمی میں شدت اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہونے کے با وجود بھی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، جسکی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے، گزشتہ روز چھٹی ہونے کے با وجود بھی بندش میں کمی نہ ہوئی ،کوٹ ادو کے اکثر دیہی علاقوں میں بجلی تمام دن غائب ہونا جبکہ شہر کے ملحقہ علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر 4 ، 4گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے جبکہ گزشتہ دو روز سے رات بارہ بجے سے صبح 5بجے تک فالٹ کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے،کئی کئی گھنٹے بجلی بندش بھی معمول بن گیااس وقت دائرہ فیڈر،نور شاہ روڈ،بخاری روڈ،محلہ گانمن شاہ،مویشی منڈی روڈ،نقد آباد،محلہ نورے والا،تونسہ موڑ سمیت کئی علاقوں میں 12 سے14گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور ہر گھنٹے بعد بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے صارفین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں،صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ روزہ داروں کو عبادت کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
لوڈشیڈنگ