عید کی آمد، سبزی، پھلوں کے نرخوں میں ہو شربا اضافہ، رمضان بازاروں میں اشیاء نایاب، شہری لٹںے پر مجبور

عید کی آمد، سبزی، پھلوں کے نرخوں میں ہو شربا اضافہ، رمضان بازاروں میں اشیاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹہ کوٹ،عبدالحکم،ٹھٹھہ صادق آباد، ہیڈراجکاں ، احمد پور شرقیہ(نمائندگان)عید کی آمد،سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی بٹہ کوٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق رمضان بازار سے ٹماٹر ،سبز مرچ یکسر غائب ،ناقص سبزیوں کی کھلے عام فروخت جاری،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی نا اہلی پر ڈی سی او کی سخت سرزنش، گزشتہ روز ڈی سی او خانیوال خا لد محمود شیخ نے اچانک رمضان بازار کے دورے کے دوران ناقص کار کردگی پر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی منور حسین کی سخت سرزنش کرتے اپنی یکارگزاری فوری بہتر بنا ئے جا نے کی ہدائت کی واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے رمضان بازار اسٹا ل مالکان اور مارکیٹ کمیٹی انتظا میہ کے ما بین سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس پر ’’ایکا‘‘ نہ ہو نے اور مناسب ریٹ نہ ملنے پر رمضان بازار سے ٹماٹر ،سبز مرچ سمیت دیگر انواع قسم کے پھل غائب چلے آرہے ہیں جب کہ خالی اسٹالز آنے والے گاہکوں کا منہ چڑاتے نظر آتے ہیں۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈی سی او اور ڈی پی او خانیوال کاروزانہ سبزی منڈی کا دورہ کرنے کے باوجود اشیاء خوردونوش میں ایک بھی دھیلے کی کمی نہیں ہوئی بلکہ قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گی ہے پہلے روزے کو ٹماٹر جو کہ صرف چار روپے فی کلو تھا اب ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ڈی سی او اورڈی پی او فوٹوسیشن بناکر چلے جاتے ہیں انھوں نے کسی بھی چھوٹے شہر کی سبزی منڈی کا وزٹ نہیں کیا ،سبزی منڈی میں سرعام لوگوں کو تول کر اشیا ء فروخت کی جاتی ہیں ۔پورے ماہ رمضان میں عبدالحکیم میں نہیں گراں فروشوں اوراحترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہو سکی ہے اس وجہ سے اب انہی لوگوں نے عید پر لوگوں کو زور شور سے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا پروگرام بنا رکھا ہے ۔دریں اثناء عبدالحکیم میں ٹماٹر ایک سو بیس روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ، رمضان بازار میں ۵۲ روپے فی کلو ٹماٹر ہونے مارکیٹ کمیٹی کے سٹال پر رش جبکہسٹال پر مختلف کوالٹی کا ٹماٹر رکھا گیا مارکیٹ کمیٹی والہ گاہک کو مطوابہ مقدارمیں ٹماٹر فراہم بھی نہیں کرتے ہیں۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماہ رمضان ختم ہونے کے قریب ہے مگر ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں منافع خوری،مہنگائی،گرانفروشی کم نہ ہوئی،پور ا ماہ رمضان ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں منافع خور دوکادندارعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے مگر کسی بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد کادورہ کرتے ہوئے منافع خوروں کو نکیل ڈالنے کی کوشش نہ کی گئی،ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں سبزیوں،پھلوں،گوشت ،سمیت دیگراشیاء خوردنوش کی منہ مانگے نرخوں پر وصولی کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ انتظامیہ حکام کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوارہی ہے،شہریوں نے ڈی سی او خانیوال سے نوٹس لیکر کاروائی کامطالبہ کیا ۔ہیڈراجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہیڈراجکاں اور نواح میں عیدالفطر کے قریب آتے ہی 30سے40روپے فی کلو فروخت ہونے والی ہری مرچ ، ٹماٹر کی قیمتوں میں ایک دم اضافہ کر دیا گیا ۔دو رو زقبل انتہائی ارزاں نرخوں پر فروخت ہونے والی چیزوں کی اچانک قیمتوں میں اضافے نے غریبوں کو مزید پریشان کر دیا ہے ۔ اہل علاقہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق سستارمضان بازار میں شہریوں کو سستا آٹا فراہم کر نے کے لئے اسٹال لگا رہتا ہے۔ مگر گزشتہ روز وہاں آٹا نہ ہو نے سے شہریوں کو آٹے کی خریداری میں مشکل کا سامنا کر نا پڑا ۔ شہریوں محمداکبر، محمدخالد، منور قریشی ، اور اشر ف نے بتایا کہ سستا رمضان بازار میں آ ٹا نہ ہونے کی وجہ سے بازار سے مہنگے داموں خریدنا پڑرہاہے۔