وزیرداخلہ آج اسلام آباد میں نادرا میگا سنٹر کاافتتاح کرینگے

وزیرداخلہ آج اسلام آباد میں نادرا میگا سنٹر کاافتتاح کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی آج بروز پیر نادرا میگا سنٹراسلام آباد کا باقاعدہ افتتاح کرینگے،بلیو ایریا اسلام آباد میں واقع میگا سنٹر اب تک پاکستان کاسب سے بڑانادرا سنٹر ہوگا جس میں روزانہ کی بنیاد پر دوہزارسے زائد درخواستوں کو پراسس کیا جائیگا اس میگا سنٹر میں عوام کو ہرقسم کے شناختی کارڈ بشمول کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بچوں کی رجسٹریشن فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی اسلام آباد میں میگا سنٹر کا قیام اس لحاظ سے ایک اہم قدم اور پیش رفت ہے کہ اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنیوالے درخواست گزاروں کو کم سے کم وقت میں یہ سہولت مہیا کی جاسکے،میگا سنٹر اسلام آبادکے بارے میں بریف کرتے ہوئے ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ اب تک اسلام آباد بھر کے تمام نادرا دفاتر یومیہ استعداد کار500درخواتیں تھیں لیکن اس نئے سنٹر میں روزانہ2000سے زائددرخواستوں کو پراسس کیا جائیگا ترجمان نے کہا کہ نادرا کے دیگر روائتی دفاتر میں جانے والے ہر درخواست گزارکو عمل مکمل کرانے کیلئے جس میں مختلف مراحل جیسے ٹوکن لینا،تصویر بنوانا،فنگر پرنٹس ودیگر شامل ہیں مختلف کاؤنٹر تک جانا پڑتا ہے اور ہر کاؤنٹر پرانتظار کرنا پڑتا ہے جو بعض اوقات ان کیلئے پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے اس نئے سنٹر کی خاصیت یہ ہے کہ شناختی کارڈ کے سارے مراحل ایک ہی کاؤنٹر پر مکمل ہوجائیں گے اس سنٹر میں مجموعی طور ہر 34کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں ہر ایک کاؤنٹر پرتمام ضروری سہولیات مثلا کیمرہ فنگر پرنٹس لینے والی مشین وغیرہ مہیا کردیے گئے ہیں تاکہ ایک ہی کاؤنٹر پر تمام مراحل مکمل ہوسکیں درخواست گزاروں کوتمام مراحل کی تکمیل میں اوسطا آٹھ سے دس منٹ لگیں گے ترجما ن نے مزید بتایا کہ اس میگا سنٹر میں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنیوالے 300درخواست گزاروں کیلئے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ابتدا میں یہ سنٹر معمول کے دفتری اوقات میں خدمات سرانجام دے گا تاہم بعد میں اس کے اوقات میں مزید اضافہ کردیا جائیگا ترجمان نے کہا کہ ملک میں چھ نادرا میگاسنٹر 15ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس سنٹر وزیرداخلہ کی خصوصی ہدایت پر قائم کیے جارہے ہیں جن کامقصدشناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنیوالوں کو لمبی لمبی قطاروں اور دیگر پریشانیوں سے بچانا ہے ان میگا سنٹرز کو اس طرز پر بنایا گیا ہے کہ جہاں سٹاف کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جاسکے وہاں درخواست گزاروں کے قیمتی وقت کو بھی بچایا جاسکے۔