عوام کے دل انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، سہیل انور سیال

عوام کے دل انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، سہیل انور سیال

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل آج بھی خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں کسی بھی قسم کے حالات وواقعات اس جذبے کو ختم نہیں کر سکتے، ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تب ہی فلاحی معاشرہ تشکیل پا سکے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزروٹری کلب کراچی سی ویو کے تحت شہر کی مصرف ترین شاہراہ فیصل پر گذشتہ مسلسل6برسوں سے لگائے جانیوالے روٹری دسترخوان کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرآئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین، روٹری ڈسٹرکٹ3271کے گورنر سلیم راؤ،نو منتخب صدر وڈھومل کرمانی ،سابق صدر حسن عباس جعفری ،سابق جنرل سیکریٹری عالم ہاشم ،ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے میڈیا کو آرڈینٹر سید مظہر امام اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین نے فلاحی کاموں کی تعریف کی ۔روٹری ڈسٹرکٹ گورنر سلیم راؤ نے روٹری کلب کراچی سی ویوکے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یکم جولائی کو روٹری کے نئے سال کے افتتاح کے موقع پر ہی بہترین انداز میں تقریب کا انعقاد کیا ۔روٹری کے نئے سال کی افتتاحی تقریب میں روٹری کلب کراچی سی ویو کے علاوہ کم و بیش 12 کلبوں کے صدور بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر صدارت کے منصب پر فائز ہوگئے۔اس موقع پر روٹری کلب کراچی سی ویو کے 6نئے ممبر بھی بنائے گئے جس کو روٹری کے گورنر سلیم راؤ نے پن لگائے۔ ۔ روٹری کلب کراچی سی ویوگذشتہ 6برسوں سے مسلسل روٹری دسترخوان کا انعقاد کرتی آ رہی ہے جس میں روزانہ500افراد کو افطار ڈنر کروایا جاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر داخلہ انور سیال ، آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین اور سلیم راؤ کو روٹری افطار دسترخوان کی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -