،آزادکشمیر کا الیکشن مودی کے یاروں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،فریال تالپور

،آزادکشمیر کا الیکشن مودی کے یاروں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،فریال تالپور

  

اسلام آباد ( اے این این )پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا الیکشن مودی کے یاروں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،پاناما لیکس الیکشن میں کئی نظر نہیں آئے گی۔جیالے تمام تر ذاتی اختلافات ختم کر کے گلی، محلوں میں پھیل جائیں۔21جولائی کو کشمیری عوام تعمیر و ترقی اور خوشحال کشمیر کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ د ینگے۔ وفاقی وزراء کے جھوٹے اعلانات سے غیور کشمیری عوام دھوکے میں نہیں آئیں گے۔چیف الیکشن کمشنر انتخابی مہم میں کشمیر کونسل کے فنڈز کا استعمال روکیں۔آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے پانچ سالوں میں 60سال کی محرومیوں کا ازالہ کیا۔ سابقہ حکومتیں60سال میں ایک میڈیکل کالج نہ بنا سکیں ہم نے تین میڈیکل کالج ایک میڈیکل یونیورسٹی بنا دی۔انشاء اللہ دوبارہ حکومت میں آکر ادھورے منصوبے مکمل کرینگے۔کشمیر ی عوام کے ساتھ کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ کراچی روانگی سے قبل صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ کشمیر ی عوام کی پیپلزپارٹی کے ساتھ گہری وابستگی ہے۔پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی کشمیرکی وجہ سے بنی۔ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم پرکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز بلند کی اور اب بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں کی آواز بن چکے ہیں۔پیپلزپارٹی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ہم نے پانچ سالوں میں 60سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا۔گزشتہ حکومتیں 60سالوں میں ایک میڈیکل کالج نہ بنا سکی۔ میڈیکل کالج کے نام پر اضلاع کو آپس میں لڑایا گیا۔عوام ایک میڈیکل کالج کیلئے ترس رہے تھے۔لیکن پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت نے ایک نہیں بلکہ تین میڈیکل کالج اور ایک میڈیکل یونیورسٹی بنا کر آنے والی 30سالوں کی ضروریات کو پورا کر دیا۔اسی طرح گزشتہ 60سالوں میں صرف ایک یونیورسٹی تھی ۔ہماری حکومت نے ایک وویمن یونیورسٹی سمیت چار یونیورسٹیاں بنائیں۔پہلی بار عوام کو شریک اقتدار کیا گیا۔حکومت کے دروازے عام آدمی کیلئے کھول دیے گئے۔انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں 21جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔انتخابی مہم کے دوران عوام کی جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شمولیت سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔انشاء اللہ پیپلزپارٹی کی دوبارہ حکومت بنے گی۔

فریال تالپور

مزید :

کراچی صفحہ اول -