چودھری نثارآج نادرا میگا سنٹراسلام آباد کا افتتاح کریں گے

چودھری نثارآج نادرا میگا سنٹراسلام آباد کا افتتاح کریں گے

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان (آج) پیرکو نادرا میگا سنٹر اسلام آباد کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ بلیو ایریا اسلام آبادمیں واقع یہ میگا سنٹر اب تک پاکستان کا سب سے بڑا نادرا سنٹر ہوگا جس میں روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار سے زائد درخواستوں کو پراسس کیا جائیگا۔ اس میگا سنٹر میں عوام الناس کو ہر قسم کے شناختی کارڈ بشمول کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، بچوں کی ریجسٹریشن، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی۔

چودھری نثار

مزید :

کراچی صفحہ اول -