امیر مقام کا چترال میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج وغم

امیر مقام کا چترال میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج وغم

  

پشاور( پاکستان نیوز) وزیراعظم مشیرانجینئرامیرمقام نے چترال کے علاقہ ارسون گاؤں میں موسلادھاربارش وسیلابی ریلے کے باعث31سے زائدقیمتی جانوں کی ضیاع پرگہرے رنج وافسوس کااظہارکیاہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انجینئر امیرمقام نے کہاکہ ہماری ہمدردیامتاثرہ خاندانوں کیساتھ اورانکی ہرقسم تعاون میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔اس موقع پرانہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی مرحومین کواللہ اتعالیٰ اپنے جواررحمت میں جگہ دے،پسماندہ خاندانوں کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامات سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے اورزخمیوں کوجلدصحت یاب کرے۔انجینئرامیرمقام نے ہسپتال انتظامیہ کوبھی ہدایات جاری کی کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اوران کے علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔علاوہ ازیں انجینئرامیرمقام نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ورکروں کوبھی ہدایات دیں کہ امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورضرورت مندوں کے ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کار لائے جائیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -