لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شانگلہ کی سڑکیں دوسرے روز بھی بند

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شانگلہ کی سڑکیں دوسرے روز بھی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ کروڑہ میں سلائیڈنگ دوسرے روز بھی کروڑہ بشام اور کروڑہ چکیسر مین روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند۔ کروڑہ کوز کلے ملیا میٹ ہوگیا۔درجنوں مکانات کی دیواریں گر گئیں۔ لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان۔ ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بن بیٹھی ہے۔ دو دن گزرنے کے بعد کوئی ریلیف اپریشن شروع نہ کیا گیا۔این ایچ اے منظر عام سے غائب۔ سلائیڈنگ کا ملبہ روڈ پر بھرا پرا ہے۔حالیہ سیلاب کے بعد این ایچ اے حکام اور شانگلہ سے منتخب اراکین کو کہتے رہے کہ سلائیڈنگ سے گاؤں کو خطرہ ہے ۔سلائیڈنگ کے ملبہ ہٹانے کیلئے بندوبست کیا جائے مگر کسی نے ہماری نہیں سنی۔جس کا خمیاز آج ہم بگھت رہے ہیں۔متاثرین کوز کلے کروڑہ کا احتجاج ۔ صوبائی حکومت فوری اقدامات اٹھائیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے کروڑہ میں سلائیڈنگ کے بعد تباہی مچادی پورا گاؤں ملبے سے بھر گئی ۔اتوار کے روز دوسرے دن بھی تحصیل چکیسر اور کروڑہ بشام کا ضلع ہیڈ کوارٹر الپوری منقطع ہو گیا ،چکیسر مین روڈ کا دو کلو میٹر حصہ حالیہ بارش میں کٹ کر کروڑہ گاؤں پر اں پڑا،تاہم معمولی صفائی کے بعد روڈ کو کھلا گیا اور ملبہ اسی جگہ پر پڑا رہا۔این ایچ اے اور منتخب اراکین کو بار بار کہتے رہے کہ ملبہ سے پورا گاؤں کو خطرہ ہے ،تاہم کسہ نے ہماری نہ سنی جس کی وجہ سے آج ہم بے گھر ہوئے،اگر حکومت بروقت اقدامات اٹھاتی تو اج یہ زحمت نہ اٹھانا پڑتا۔متاثرین کوز کلے کروڑہ کا بیان۔دو دن گزر گئی کوئی بھی نہ تو داد رسی کیلئے ایا اور نہ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام شروع ہوا۔یہ سلائیڈ حالیہ سیلاب میں بھی آیا تھا جس سے الپوری بشام روڈ اور چکیسر کروڑہ ایک ماہ سے زائد عرصہ کیلئے بند پڑا تھا ،تاہم معمولی صفائی کے بعد روڈ کو کھل دیا گیا ۔الپوری بشام مین روڈ اور چکیسر روڈ پر کروڑہ کوز کلے کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند۔لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔