عید الفطر کے موقع پر بونیر اور سوات میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام

عید الفطر کے موقع پر بونیر اور سوات میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام

  

 ٍ بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الفطر کے موقع پر بونیر اور سوات میں تباہی پھیلانے والا بڑا منصوبہ ناکام ،پولیس نے تحریک طالبان پاکستان ملا فضل اللہ گروپ کے اہم کمانڈر نو رمحمد عر ف عباس کو گرفتا رکرلیا ،نشاندہی پر تین عدد خود کش جیکٹ بھی برامد ،سوات اور بونیر میں امن کمیٹی کے ممبران ،وی ڈی سیز کو قتل کرنے سمیت سوات اور بونیر میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث تھے ۔نور محمد عرف عباس 2007 سے تحریک طالبان کے ساتھ وابستہ ہوئے اور اہم رہنماؤں میں شمار کئے جاتے تھے ۔اگر پولیس کو اسکے پکڑنے میں ناکامی ہوتی تو بونیر اور سوات میں عید لفطر کے دوران تباہی مچ جاتی ۔۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید خالد ہمدانی نے اتوار کے روز اپنے دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمدعارف خان ،تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او عبدالوکیل خان ،تھانہ پیربابا کے ایس ایچ او بحت زمین خان کے علاوہ ڈی ایس پی فرمان خان بھی موجود تھے ۔ڈی پی او بونیر نے کہا کہ پولیس کو خفیہ زرایع سے اطلاع ملی کہ تھانہ ڈگر کے دشوار گزار پہاڑی علاقہ گو کند میں چند خطرناک دہشت گرد ضلع سوات سے شریف عوام کو تنگ کرنے اور انہیں خوف وہ خراس میں مبتلا کرنے اور دہشتی گردی کے کارواوئیاں کرنیکے لئے بونیر کے علاقہ گوکند میں داخل ہونے کی کو شیش کررہے ہیں ۔جس پر ایس ایچ اوعبدالوکیل خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات 1-30 منٹ پر کاروائی کرکے ایک مسلح دہشت گرد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا جسکا تعلق سوات کے علاقہ چاار باغ سے ہیں ۔اور وہ تحریک طالبان سوات فضل للہ گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔ڈی پی او بونیر نے کہا کہ دہشت گرد کی نشاندہی پر ایلم سے تین عدد خود کش جیکٹ بھی برامد ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد نور محمد عرف عباس نے ابتدائی تفشیش کے دوران بونیر اور سوات میں بہت سے اہم شحصیات عدالت خان ایڈوکیٹ ۔پرویز خان یڈوکیٹ اور سوات میں امن کمیٹی کے ممبران کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے ۔ڈی پی او بونیر نے نو رمحمد عرف عباس کو بونیر پولیس کی بڑٰ کامیابی قرار دیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت نے اپریشن ٹیم کے لئے انعامات دینے کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ بونیر پولیس کے افسران اور جوانوں نے جان پر کھیل کر ایک خطرناک دہشت گردکو پکڑ کر بونیر او رسوات کو تباہی سے بچالیاہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -