بریکوٹ ،بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے دینے والے اومنی سنٹر میں بڑے پیمانے پر رشوت کا بازار گرم

بریکوٹ ،بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے دینے والے اومنی سنٹر میں بڑے پیمانے پر ...

  

بریکوٹ(نمائندہ پاکستان )بینظیرانکم سپورٹ کے پیسے دینے والے اومنی سنٹرمیں بڑے پیمانے پررشوت کابازارگرم ہے ،ایک ہی کارڈسے 7سوسے 2سوروپے تک بلاخوف وخطررشو ت وصول کیاجاتاہے جس پرعوامی شکایات روزانہ کے معمول بن گئے ،میڈیاٹیم اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکااومنی سنٹرپرچھاپہ ،بڑے پیمانے پرکرپشن سے بینظیرکارڈسے پیسے بٹورنے اورسادہ لوح عوام کودھوکہ دینے میں رنگے ہاتھوں ملوث پائے گئے ،اس موقع پرآل ناظمین کے چیئرمین میاں فضل ودودباچا،تحصیل کونسلرفضل اکبرخان ،نائب ناظم واجدخان بھی اومنی سنٹرپہنچ گئے جہاں پرسینکڑوں خواتین شدیدگرمی کے حالات میں بے یارومددگارصبح سے شام تک بینظیرانکم سپورٹ کارڈسے 4700روپے لینے کیلئے اس گرمی میں انتظارکرتی رہے انتظامیہ اورمیڈیاٹیم کودیکھتے ہی خواتین بوڑھوں اوربچوں میں جان آگئی اورشکایتوں کے انبارلگادئیے کچھ فیملی توایسی بھی نظرآگئی جس کے کارڈزسے تین ماہ مسلسل پورے پیسے لگواکرانگوٹھے لگوائے گئے اوران کوکہاگیاکہ آپ کے کارڈمیں پیسے موجودنہیں ،سب ڈویژن بریکوٹ میں یہ سلسلہ کئی سالوں سے اسی طرح جاری ہے جس میں دس دن میں 16سے 20لاکھ روپے تک کارشوت غریب عوام سے لی جاتی ہے ،نہ خداکاخوف اورنہ ہی انتظامیہ کاڈر،وفاقی ادارہ اوروزیرمملکت ماروی میمن بھی بے خبرہے ،ان کوشکایات توملتی ہے مگراس میں ایسے لوگ ملوث ہے جن کوبھی ماہانہ پیسے ملتے ہیں اورغریب عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے کایہ سلسلہ جاری رہتاہے ،اعلیٰ حکام اس سلسلے میں مداخلت کرکے کارروائی کریں اوراس ملک میں موجودنیب ،انٹی کرپشن جوکہ سیاسی بنیادوں پربے گناہ آفسران کوتنگ توکرتے ہیں مگراس قسم کھلے عام دھندوں میں ملو ث،رشوت خوروں کوکھلے چھٹے دینے میں مگن رہتے ہیں۔پاکستان میں اگربروقت انصاف مل جائے تودہشتگردی ختم ہوکرہرطرف امن قائم ہوجائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -