جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 32ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 32ملزمان گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکس پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن، 32ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، منشیات، آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم برآمد، گرفتار شدگان میں غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈاکس محمد امین مری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مچھر کالونی ، محمدی کالونی، اور اطراف کے علاقوں میں کرمنلز و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک داؤن کے دوران اسٹریٹ کرمنل گینگ کے 2ملزمان نور کبیر اور عادل کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ جبکہ منشیات کے مقدمات میں 6ملزمان عبد الرحیم ، عبد اﷲ، منور، جہانگیر، عمیر خان اور فضل کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں جوا سٹہ کھیلنے والے 7غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور آلاتِ قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ اور قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔گرفتار شدگان غیر ملکی باشندوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ دریں اثناء متفرق مقدمات میں مطلوب اور مفرور سمیت 5ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔ مزید براں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروایؤں میں 12ملزمان پکڑے گئے۔ جبکہ فینسی نمبر پلیٹس قبضے میں لے لیں گیءں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -