شہریوں کو تفریحی ماحول مہیا کرنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے :مصطفٰی کنڈی

شہریوں کو تفریحی ماحول مہیا کرنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ...

  

ٹانک (بیورورپورٹ ) ٹانک میں دیرپا امن کی بحالی کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانک کے گراؤنڈ پر بوم بوم سپورٹس فلڈ لائٹ امن کرکٹ میلہ کا انعقاد کرکٹ کی ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا فائنل میچ میں کاؤنٹی کرکٹ کلب نے شارجہ کرکٹ کلب کو ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیافائنل میچ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی اور ڈپٹی کمشنر احمد خان وزیرتھے ٹانک میں دیرپا امن کی بحالی کے بعد شہریوں کو تفریحی ماحول مہیا کرنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اسی حوالے سے پاک آرمی ،ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس آفسیر کے تعاون سے ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں رات کے وقت گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانک میں مذکوہ نام سے ایک کرکٹ میلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ٹانک کی کل 46کرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا اور بہترین کھیل پیش کیا امن کرکٹ میلہ کی فائنل میچ کی اختتامی تقریب ہفتہ کی رات کو بعد از نماز تراویح منعقد کی گئی جس میں پاک آرمی کے کمانڈنگ آفسیر لیفٹنٹ کرنل مدثر، ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی ،ڈپٹی کمشنر احمد خان وزیر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ ، میجر عدنان ، پاک آرمی کے دیگر افسران، اے سی ٹانک زاہد خان ،پریس کلب ٹانک کے سیکرٹری اطلاعات جاوید آرائیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء داؤد محسود ،جبار محسود ،سٹی ناظم عدنان برکی ایڈوکیٹ اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد نے فائنل میچ کودیکھنے کے لئے شرکت کی امن کرکٹ میلہ کا فائنل میچ کاؤنٹی کرکٹ کلب اور شارجہ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا سخت مقابلہ کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کلب نے شارجہ کرکٹ کلب کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ضلع ناظم مصطفی کنڈی ،کمانڈنگ آفسیر لیفٹنٹ کرنل مدثر ،ڈپٹی کمشنر احمد خان وزیر ،ڈی پی او رسول شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ امن سپورٹس کرکٹ میلہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاک آرمی ،ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر کا ایک اچھا اقدام ہے اور ایسے اقدامات سے کھیلوں کو فروغ ملے گا جبکہ اچھے کھلاڑیوں کا نہ صرف آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں بلکہ وہ منفی سرگرمیوں سے بھی بچے رہیں گے ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لئے اچھے انتظامات اٹھانے پر کھلاڑیوں نے پاک آرمی کے کمانڈنگ آفسیر کرنل مدثر ،میجر عدنان ،سپورٹس آفسیر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ حکام کی جانب سے عید کے بعد ٹانک کی مختلف یونین کونسلوں میں کھیلوں کے مقابلوں کے مذید انعقاد کا عندیہ بھی دیا گیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -