نیوکراچی، پولیس کی سرپرستی میں پٹرول مافیا سرگرم

نیوکراچی، پولیس کی سرپرستی میں پٹرول مافیا سرگرم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں پٹرول مافیا سرگرم‘ پولیس نے بھاری رشوت کے عیوض خاموشی اختیار کرلی۔ متعلقہ تھانے نے آئی جی سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں پولیس کی سرپرستی میں پٹرول مافیا دوبارہ سرگرم ہوگیا۔ بلال کالونی کے مختلف علاقوں میں دکانوں اور مارکیٹوں میں غیر قانونی پٹرول پمپ دوبارہ کھل گئے۔ نیوکراچی ڈی کے موڑ پر غیر قانونی پٹرول پمپ کے مالک وسیم کی علاقہ کے معززین کو دھمکیاں کہ اب میں دیکھتا ہوں کہ کون مائی کا لعل ہے جو اب میرا پٹرول پمپ بند کراتا ہے واضح رہے کہ علاقہ معززین کی شکایت پر اس سے قبل مذکورہ پٹرول پمپ بند کرا دیا گیا تھا۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دکان نما پٹرول پر ہر وقت پانچ دس اوباش قسم کے افراد بیٹھے رہتے ہیں جو وہاں سے گزرنے والی خواتین پر جملے بازی کرتے رہتے ہیں۔ علاقہ پولیس سے شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، علاقہ مکین اور سماجی رہنماؤں نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی نیو کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ بلال کالونی کی حدود میں کھلنے والے ان غیر قانونی پٹرول پمپ کو فوری بند کرایا جائے اور بلال کالونی کے رشوت خور عملے کو معطل کرکے ایماندار اور فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -