افغان مہاجرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے، ثروت اعجاز قادری

افغان مہاجرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے، ثروت اعجاز قادری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازمی ہے ،پاکستان نے دو سال کے قلیل عرصے میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرکے امن قائم کرنے کے ساتھ دہشتگردی کو قبائیلی علاقوں سے ختم کیا ،جبکہ بلوچستان میں بھی امن وامان میں اہم پیش رفت ہوئی اور بھارتی را کے ایجنٹ جو پاکستان میں دہشتگردی کررہے تھے بڑے نیک ورک کو ناکام بنایا ،افغانستان میں امریکہ کی اتحادی 24ممالک کی فوجیں افغانستان میں نا امن قائم کرپائیں اور نہ ہی دہشتگردوں کا صفایا کیا جاسکا ،پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دہشتگردی کو ختم اور ملک دشمن قوتوں کو لگام دینا اچھی طرح آتا ہے ،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو دن رات ملک کی سلامتی کیلئے سینہ سپر ہے ،پاک افغان سرحد پر غیر قانونی نقل وحمل روکنا ضروری ہے ،دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پاکستان کی سر زمین استعمال نہیں کرنے دینگے ،امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں دہشتگردوں کو لگام نہیں دے پائے وہ بھلا دنیا میں کس طرح امن قائم کرسکتے ،امریکہ پاکستان کی صلاحیتوں کو مانتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے F16 طیارے فوری فراہم کرئے ،کراچی کے امن کو تہس نہس کرنے میں کالعدم تنظیموں اور بیرونی ہاتھ ہیں ،کراچی کی روشنیوں کو مدھم ہونے نہیں دینگے ،رینجرز و پولیس کی بہترین کارکردگی کے باعث کراچی کی روشنیاں بحال ہوئی ہیں ،عوام کراچی سے دہشتگردی اور جرائم کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تاوان کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اور مستقل بنیادوں پر پالیسی بنائی جائے تاکہ جرائم پیشہ سر نہ اٹھا سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان بارڈر منیجمنٹ پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت اور ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے پاکستان کا موقف اصولی اور جامہ ہے جو ملک کے20 کروڑ عوام کی ترجمانی ہے ،کراچی کے امن اور جرائم کے خاتمے کیلئے مثبت کردارادا کرتے رہینگے ،تاجر برادری ،سول سوسائٹی کراچی کو دہشتگردی اور جرائم سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور کراچی میں جاری رینجرز کے آپریشن کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،پوری قوم پاکستان کو خوشحال ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -