، آصف زرداری کسی کیس کی وجہ سے باہر نہیں گئے،قمر زمان کائرہ

، آصف زرداری کسی کیس کی وجہ سے باہر نہیں گئے،قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کسی کیس کی وجہ سے بیرون ملک نہیں گئے۔ شہباز شریف کل بھی جھوٹ بولتے تھے اور آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں اور انکی کسی بات کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ شبہاز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی احتساب سے بھاگنے والی نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ شبہاز شریف کو چاہئیے کہ وہ بلاول بھٹو کو گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دینے کی بجائے احتساب کی طرف آئیں تاکہ قوم کے سامنے حقائق آسکیں۔قمر الزامان قائرہ نے کہا کہ پاناما پیپرز کا معاملہ جہاں جہاں بھی آیا ہے وہاں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے مگر ہمارے ملک میں حکمران احتساب کی بجائے دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔ پانا ما پیپرز میں شریف خاندان پر الزامات پاکستان پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف نے نہیں لگائے،پی پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پانا ما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ پکڑے گئے ہیں اس لیے شور مچا رہے ہیں کیونکہ اگر حکمران صاف ہوتے تو انہیں کسی بات کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے تھی ۔