امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے :صدیق اکبر

امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے :صدیق اکبر

  

بریکوٹ(نمائندہ پاکستان)سب ڈویژن بریکوٹ ایک پرامن علاقہ ہے کسی کویہاں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،پولیس جوان 24گھنٹے عوام کے خادم بن کراپنے ڈیوٹیاں نبھائیں،تمام چیک پوسٹوں پرنگرانی سخت کردی گئی عیدکے دنوں تمام چھٹیاں منسوخ ہوگے ،عوام کے حفاظت کیلئے سب ڈویژن بریکوٹ کے پولیس چندمنٹوں پران کے قریب ہونگے ،غیرمقامی افراداورافغانی باشندوں کے نگرانی مزیدسخت کردی گئی ،ان خیالات کااظہارSDPOصدیق اکبرخان نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سب ڈویژن کے تمام پولیس چیک پوسٹوں کے ایس ایچ اوزاوراے ایس ائی کے تقریب میں کیاانہوں نے کہاکہ اس موقع پرایس ایچ اوتھانہ غالیگے بشیرخان ،انسپکٹرالطاف خان ،ایس ایچ اوشموزواخترعلی خان ،اے ایس آئی لنڈاکے بخت رحمن خان ،اے ایس آئی کڑاکڑمستقیم شاہ ،اے ایس آئی بریکوٹ اکبرحسین خان ،پولیس سکواڈکے انچارج اے ایس آئی وکیل محمدخان ،اوردیگرپولیس جوان بھی تقریب میں شریک تھے ،عیدکے دودن پہلے اورعیدکے چھٹیوں کے دوران کسی بھی پولیس آفسرکوگھرجانے کی اجازت نہیں ہونگے ،ہم عوام کے خادم ہیں توان کوتحفظ فراہم کرناہماراکام ہے عوام بھی پولیس کے ساتھ اپنے رابطے قائم ودائم رکھے کسی بھی جگہ شکایت ہوتوبلاجھجک چندمنٹوں میں پولیس آپ کے دہلیزپرموجودرہینگے ،بازارمیں ٹریفک کے نظام سے پوراعلاقہ مستفیدہواہے ،پیدل چلنے والے افرادکوآسانیاں پیداہوگئے ہیں ہرایک ایس ایچ اوکے سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی ہے ،سادہ کپڑوں میں پولیس جوان مینابازاراوراردگردکے علاقوں میں موجودہے ،منشیات فروشی جوکہ ایک ناسورہے ہرحال میں جھڑوں سے اُکھاڑکرپھینک دینگے ، موٹرسائیکلوں پرمن چلے نوجوانوں کوروڈپرآنے سے گریزکیاجائے والدین اپنے بچوں کوکم عمری میں موٹرسائیکل ہرگزنہ دے اگرعوام پولیس کے ساتھ تعاؤن کرینگے توحالات خودبخودقابومیں رہینگے ،قانون سے کوئی بالاترنہیں سب کوقانون کااحترام کرناہوگا،اللہ تعالیٰ سے اُمیدہے کہ ماہ رمضان کے مہینے اورعیدمیں امن وامان کے فضاء برقراررہینگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -