الپوری ،مسلم لیگ (ن) کے ناراض گروپ کے رہنماؤں کا شانگلہ میں ورکرز کنونشن بلانے کا اعلان

الپوری ،مسلم لیگ (ن) کے ناراض گروپ کے رہنماؤں کا شانگلہ میں ورکرز کنونشن ...

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ مسلم لیگ (ن) کے نا راض گرو پ کے رہنما ؤں کا شانگلہ میں ور کر ز کنونشن بلا نے کا اعلا ن۔ شا نگلہ کے 70فیصد آبادی بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔جمال الدین اور دیگر لیگی رہنماؤں کا بیلے بابا میں منعقدہ ناراض نواز لیگ کے اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)شانگلہ کے ناراض گروپ کا اجلاس گزشتہ روز جمال الدین کے زیر صدارت بیلے بابا میں منعقد ہوا ۔جس میں شانگلہ کے مختلف یونین کونسلوں کے عمائدین ،موجودہ اور سابق بلدیاتی نمائندوں،نواز لیگ کے دیرینہ کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس نے مسلم لیگ (ن)کے مخلص اور دیرینہ کارکنوں کو نظر انداز کئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مسلم لیگ (ن)کے ذمہداران خاص طور صوبائی صدر سے مطالبہ کیا گیا کہ مشکل حالات میں پارٹی کو زندہ رکھنے والے کارکنوں کو دیوار سے نہ لگائے اور ان کے محرومیوں کا اذالہ کیا جائے،شانگلہ میں مسلم لیگ (ن)ایک مخصوص ٹولے تک محدود ہوگیا ہے، جو مسلم لیگ(ن) کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،یہ ٹولہ نہ تو مسلم لیگ(ن) کے مخلص کارکنوں کو منظر عام سے غائب کرنے کیلئے تمام وسائل استعما ل کر رہے ہیں،مقررین نے کہا کہشا نگلہ کے 70فیصد آبادی بجلی سے محروم ہیں،اس کیلئے بجلی لائن بچھائی جائیں،شانگلہ میں اپنی مدد اپ کے تحت تعمیر کردہ رابطہ سڑکوں کو گاڑیاں چلانے کے قابل بنایا جائے اور جن منتخب نمائندوں نے کروڑوں روپے ان سڑکوں کے نام پر نکلوائے ہیں وہ رقم ان سے واپس وصول کرکے انہی رابطہ سڑکوں اور پلوں پر لگایا جائے۔شانگلہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگا کی بندوبست کیا جائے،اجلاس میں رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ورکرز کنونشن میں صوبائی اور مرکزی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -