صوابی ،پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم زخمی

صوابی ،پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم زخمی

  

صوابی( بیورورپورٹ) صوابی پولیس اور مجرم اشتہاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران مجرم اشتہاری شدید زخمی ہو گیا جب کہ پولیس فائرنگ سے بال بال بچ گئی پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان ، ایس ایچ او عجب درانی ، ایس آئی حیان اللہ ، ہیڈ کانسٹیبل جہانگیر ، عدنان اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل پارٹی نے مانیری بالا میں مجرم اشتہاری محمد آیاز ولد خان شیر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی اور قریبی پہاڑ روپوش ہو رہا تھا پولیس کے جوابی فائرنگ سے مجرم اشتہاری محمد آیاز زخمی ہو گیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم قتل کے مقدمہ کے علاوہ دفعہ 109، 34اور112میں تھانہ صوابی کو مطلوب تھا پولیس نے مجروح کے قبضہ سے تیس بور پستول اور کارتوس بر آمد کی #

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -