ڈیرہ ،ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ ،ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)مندھراں پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار ایک خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوگئے ، زم زم فلینگ اسٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے ،صدر اور یارک پولیس نے الگ الگ رپورٹ درج کرلی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں مندھراں کے قریب تیز رفتار ڈمپر نمبرP-6837پشاور نے موٹرسائیکل نمبر DGL-2983کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار سید عالم محسود ولد بوبری خان سکنہ مریالی اور اسکا رشتہ دار سہیل محسود ولد میر ولی سکنہ گومل بازار ٹانک شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کو سول ہسپتال ڈیرہ لایاجارہا تھا کہ انہوں نے راستے میں دم توڑ دیا ۔صدر پولیس نے سید عالم کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف 279-320/427ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ دوسرے واقعے میں تھانہ یارک کی حدود میں زم زم فلنگ سٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نمبر 5049/FDVاور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد صابر ولد عبدالحمید اور جمشید ولد امیر بخش سکنائے بہاولپور زخمی ہوگئے ۔ جن کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیا گیا ہے ۔