خواتین کے تنازعہ پر سی ڈی اے کا ملازم قتل

خواتین کے تنازعہ پر سی ڈی اے کا ملازم قتل

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ مستورات کے تنازعات پر ملزما ن فائرنگ کرکے سی ڈی اے اسلام اباد کے ملازم کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خرکی میں سی ڈی اے کے ملازم ریاض اور شیر رحمان وغیرہ کے درمیان مستورات کا تنازعہ چل رہا تھا۔جبکہ تنازعہ نے شدت اختیار کرلی۔گزشتہ روز مقتول چھٹی پر گھر ایا تھا۔کہ ملزما ن نے فائرنگ شروع کردی۔جسکے نتیجے میں موقع پر دم توڑ دیا۔مقتول کے بھائی شریف اللہ ولد شیردواللہ ساکن خرکی نے اپنے بھائی کے قتل کی دعویداری شیررحمان ،عطاالرحمٰن پسران سرورخان ،سرور خان ولد عباس خان ،جنید خان ولد فضل ساکن خرکی کے خلاف پولیس تھانہ خرکی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -