چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،محمد اعجاز

چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،محمد ...

  

کاٹلنگ ( نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ سرکل ڈی ایس پی محمد اعجاز خان تھانہ کاٹلنگ ایس ایچ او قمر ز مان نے کہا کہ تحصیل کاٹلنگ میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اندھی گولی کس کے گھر کا چراغ بجھائے۔مسجد امام لیزان ،ڈی ار سی کمیٹی علاقے میں اعلانات کرائیں۔ان خیالات کا اظہار تھانہ کاٹلنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک لعنت ہے۔اور جانی مالی نقصان بھی ہے۔امام مسجد اپنے خطبات میں اس بات کی نشان دہی کریں۔تاکہ اس لعنت سے مسلمانوں کو بچایا جائے۔لیزان کمیٹی ،ڈی ار سی کمیٹی اپنے اپنے حلقوں ،حجروں ،گلی محلوں میں ان کے خلاف شعور پیدا کریں۔کیونکہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے کئی بے گناہ معصوم بچے یتیم،کئی ماوں کے گودھ خالی اور کئی افراد معزور ہو چکے ہیں۔اس سے بچنا چاہیے۔خوشیوں کے موقع پر ہم اپنے رب کے دربار میں سجدہ لگا کر شکر ادا کرنا چایئے۔ان سے اللہ بھی راضی ہوگا اور غریب بے گنا ہ عوام کی زندگی بھی محفوظ رہے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -