ہری پور ،یوم القدس کے موقع پر ریلی نکالی گئی

ہری پور ،یوم القدس کے موقع پر ریلی نکالی گئی

  

ہری پور(بیورورپورٹ) بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے یوم القدس کے موقع پر پور ے ملک کی طرح ہری پور میں بھی بعد نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جو سائیں سہیلی روڈ سے ہو کر مین بازار سے گزرتی ہوئی صدیق اکبر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت مجلس کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ وحید عباس کاظمی کر رہے تھے اور اس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء اسرائیل اور امریکہ مردہ باد اور امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے لگارہے تھے صدیق اکبر چوک پہنچ کر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ ریلی کا مقصد بیت القدس پر اسرائیل کے ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاج ہے اور یہ صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف اوراپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے انھوں نے داعش اور طالبان کی دہشت گردی کی پرزور مذمت بھی کی اور مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی صدر راجہ ناصر عباس جعفری کی پچاس روز سے بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جو دس نکاتی مطالبات پیش کیے ہیں ان پر عمل کیا جائے لیکن حکومت اتنے دن گزرنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہوئی انھوں نے ملک میں شیعہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی مذمت کی اور امجد صابری اور اکرم زکی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -