حضور نبی کریم ؐ تمام کائنات کے لئے مشعل راہ ہیں ،مولانا شعیب

حضور نبی کریم ؐ تمام کائنات کے لئے مشعل راہ ہیں ،مولانا شعیب

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)حضور نبی کریم ﷺ تمام کائنات کے لئے مشعل راہ ہے ۔زندگی کی اصل کامیابی شریعت مصطفی ﷺ میں مضمر ہے ۔درود کی ورد اللہ اور اس کے روسول کی خوشنودی کا زریعہ ہے ۔ تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام جامعہ فاروقیہ شیخ مل خیل میں رامضان المبار ک کے ستائیسویں شب کے اعزاز میں سالانہ محفل درود منعقد کیا گیا جس میں علاقہ بھرتقریباً 4ہزار افراد نے شرکت کی محفل رات 10سے لیکر 2بجے تک جاری رہا جس میں اقائے نامدار دو جہان ﷺ کے حضور میں گل ہائے عقیدت پیش کئے گئے اور قصیدہ بردہ شریف کی اجتماعی طو رپر ورد کی گئی پروگرام میں اعلان کیا گیا کہ اس سال حضو ر ﷺ پر 6 ارب72کروڑ13لاکھ 9سو 63مرتبہ درود بھیجی گئی جو بڑی سعادت کی بات ہے محفل سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین اور مہتمم مولانا شعیب قادری نے کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور اسی کی بدولت ہم خدا کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قران امیں اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت اور فرمانبرداری کرے اورجس نے رسول کو خوش کیا اس نے اپنے رب کو خوش کیا یہ ایات کریمہ اس بات کی دلیل ہے کہ اطاعت رسول کے بغیر انسان دین اسلام کے دائرہ کے اندر داخل نہیں ہو سکتا شریعت مصطفی ہی اصل زندگی ہے انہوں نے اپنے کارکنوں اور پوری امت مسلمہ پر زور دیا کہ حضور ﷺ پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجا کرے کیونکہ یہ رب کائنات کی سنت ہے جس سے روح کو تازگی اور فرحت ملتا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -