دریائے پنجگوڑہ میں سیلاب کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

دریائے پنجگوڑہ میں سیلاب کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

  

تیمرگرہ ( بیو ر و رپو رٹ )دیر لوئیر ، ڈپٹی کمشنر نے دریا ئے پنجکوڑہ میں مون سون بارشوں کے با عث سیلاب خطر ے کے پیش نظر بہہ جا نے والے درختوں ،لکڑی اور خسک وخاشاک جمع کر نے پر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144کے تحت پابندی عاید ی کر دی ۔خلا ف وزری کر نے والوں کے خلاف فوری کاراوائی کا حکم۔ ڈپٹی کمشنر دیر لو یر عر فان اللہ خان وزیر کے دفتر سے جاری پر یس نوٹ کے مطابق حالیہ مون سون بار شوں کی و جہ سے د ریا ئے پنجکوڑہ سے ہر قسم اشیا ء خصوصا لکڑیوں ،درختوں اور خس وخاشاک جمع کر نے پر فوری طور پر دفعہ 144کے تحت پا بندی عائد کر دی ہے ۔ڈپٹی کمشنر /ڈسٹر کٹ مجسٹر یٹ عر فان اللہ خان و زیر کے مطا بق یہ پابندی قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کی خاطر عمل میں لا ئی گئی ہے ،ماضی میں دریا ء کے کنارے یادرمیان میں لکڑیاں جمع کر نے والے بہت سے افراد سیلاب میں بہہ جانے کے باعث جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت لوگوں کو دریاء کنار ے جمع ہو نے ،مچھلیوں کے شکار اور لکڑ یا ں جمع کر نے سے فوری طور پر روکا گیا ہے ،یہ پابندی فوری طور پر ایک ماہ کے نافذ العمل ہو گی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -