ڈیرہ پولیس کا سرچ آپریشن ،ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد -

ڈیرہ پولیس کا سرچ آپریشن ،ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد -

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس کا علاقہ نواب میں سرچ آپریشن 4پستول اور ایک رائفل سمیت اسلحہ برآمد کرکے 5ملزمان گرفتار کرلئے ،کرایہ داروں کے کوائف متعلقہ تھانے درج نہ کروانے پر ایک کرایہ دار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ،20مشتبہ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او گومل یونیورسٹی نے علاقہ نواب میں پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران پولیس نے چار پستول ،ایک رائفل اور 67کارتوس برآمد کرکے پانچ ملزمان فیاض ، ثناء اللہ ، فلک شیر ،ا مان اللہ ، کلیم جان کو گرفتار کرلیا ، کرایہ داروں کے کوائف تھانہ درج نہ کروانے پر ایک کرایہ دار کے خلاف FIRدرج کرلی ۔پولیس نے 20مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -