خاتون کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،شوہر ساتھی سمیت گرفتار

خاتون کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،شوہر ساتھی سمیت گرفتار

  

کرک( بیورورپورٹ)خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین پولیس مقابلے میں زخمی خاوند والد اور ساتھی سمیت گرفتار ،تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت نصرتی کے مضافاتی علاقے شنکئی بانڈہ میں گزشتہ بدھ کو اپنے کمرے کے اندر دن دیہاڑے اپنے کمرے کے اندر بے دردی سے قتل ہونے والی مسماۃ ماریہ کا قتل پولیس کے لئے ایک چیلنج بن چکا تھا، ڈی پی او کرک میاں نصیب جان کی خصوصی ہدایت پر مقامی پولیس سائنٹیفک انداز میں کیس کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے محض چار دن کے اندر ملزمان تک پہنچ گئی۔ دوران تفتیش مقتولہ کی ساس کے مشکوک بیان اور لڑکی کے والدین کی دعویداری کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے مقتولہ کے خاوند مسمی گلفام اور اس کے والد کالو خان کی گرفتاری کے لئے گزشتہ روزچھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی اور ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے ،تاہم ڈی پی او کرک میاں نصیب جان کی قیادت میں ڈی ایس پی سعادت خان نے مقامی پولیس اور 15 کی مد د سے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے مقتولہ کے خاوند گلفام کوزخمی حالت میں اسکے ساتھی فرزندعلی اور والد کالو خان سمیت گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ملزمان کے قبضے سے بھار ی مقدار میں اسلحہ بشمول 2عدد کلاشنکوف، ایک عدد 30بور پستول،5 عد د ہینڈ گرنیڈ،110 عدد کارتوس اور ایک XLIکار بھی برآمد کر لی گئی۔ واضح رہے کہ واقعے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے خاوند گلفام نے والد کی مدد سے رمضان کے مہینے میں دوپہر کے وقت کھانا پکانے سے انکار پربے دردی سے قتل کیا تھا۔ ڈی پی او کر ک میاں نصیب جان نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -