چترال طوفانی بارش کے نقصانات پر رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس

چترال طوفانی بارش کے نقصانات پر رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چترال میں طوفانی بارش کے باعث جانی و مالی نقصانات گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فی الفور نیشنل ڈیسزاسٹر مینجمنٹ سیل کو متحرک کیاجائے اور امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چترال میں طوفانی بارش کے نتیجے میں پانی کے ریلے میں ڈوب کر متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوچکے ہیں جبکہ مکانات اور مساجد تک سیلابی ریلے میں بہ گئی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چترال میں بارش سے ہونے والی تباہی و بربادی کے باعث سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں، انسانی زندگی مفلوج ہوچکی ہیں اور لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اورفی الفور امداد کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چترال میں بارش اور گلیشیئر پگھلنے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی اور لوگوں پر نماز تروایح کے موقع پر قیامت توٹ پڑی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بارش اور گلیشیئر پگھلنے کی پیشگی اطلاع دی جاتی تو لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکتے تھے اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیاجاسکتا تھا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -