صارفین بجلی اعتدال کے ساتھ استعمال کریں ،پیسکو

صارفین بجلی اعتدال کے ساتھ استعمال کریں ،پیسکو

  

پشاور( پاکستان نیوز)رمضان المبارک میں بجلی کی فراہمی کو مسلسل جاری رکھنے کے لئے پسکو نے صارفین بجلی سے تعاون کی اپیل کی ہے. پسکو نے رمضان المبارک میں اورخاص کر سحری 249افطار اور تراویح کے اوقات میں صارفین سے بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لینے کی اپیل کی ہے. ملک اور قوم کے بہترمفاد میں بجلی بچانے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پسکو سے تعاون کریں اور بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی لائیں تاکہ بجلی فراہمی نظام کو اوورلوڈنگ سے بچایا جاسکے. پسکونے کہا ہے کہ بجلی کے اس بحران پر قابوپانے میں صارفین اپنا بھرپور کردار اداکریں اور بجلی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریں. گھروں میں بھی بجلی صرف وہاں جلائیں جہاں آپ بیٹھے ہوں.گھریلوصارفین بلب کی جگہ انرجی سیور کا استعمال کرکے بحران پر قابو پانے میں بھی اپنا کردار بخوبی اداکریں. اگرہم بجلی اعتدال سے استعمال کریں گے تو اس کمی پر قاپوپایا جاسکتا ہے اور بجلی کی فراہمی بغیرکسی تعطل کے جاری رہے گی. بجلی کے ناجائز استعمال کی وجہ سے کئی علاقوں میں اوورلوڈنگ پیدا ہو نے کی وجہ سے بجلی فراہمی نظام شدید متاثرہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی فراہمی نظام ٹرپ کرجاتا ہے.اس لئے صارفین سے التماس ہے کہ وہ سحری 249افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کے غیرضروری اوربے جا استعمال سے اجتناب کریں اور اس دوران اےئرکنڈیشن وغیرہ کا استعمال نہ کریں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈڈ نہ ہو اور بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہے.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -