گلگت بلتستان میں انتخابات ملتوی کرنے پر سپریم کورٹ ایکشن لے ،فضل رحیم

گلگت بلتستان میں انتخابات ملتوی کرنے پر سپریم کورٹ ایکشن لے ،فضل رحیم

  

صوابی( بیورورپورٹ) گلگت بلتستان میں انتخابات ملتوی کرنے پر سپریم کورٹ ایکشن لیں عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار باباجی کی جیت پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے جس کی ہم شدید مذمت کر تے ہیں۔ ان خیالات کااظہار عوامی ورکرز پارٹی کے تر جمان فضل رحیم نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی جاگیر داروں نے ملک کو تباہ کر دیا اور اب شریف برادران نے قومی دولت لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی یہ لوگ آپس میں مک مکا کر کے غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں اگر ان غریب طبقے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں جب کہ خارجہ پالیسی کا بھی کچھ پتہ نہیں اس کے علاوہ وزیر اعظم کے بغیر یہ ملک پچھلے ایک ماہ سے چل رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم عید کے موقع پر عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ غریب لوگ عید خوشی سے مناسکے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -