عید الفطر پر بٹ خیلہ کیلئے ٹریفک پلان ترتیب ،ٹیمیں تشکیل

عید الفطر پر بٹ خیلہ کیلئے ٹریفک پلان ترتیب ،ٹیمیں تشکیل

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ملاکنڈ لیویز فورس نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور روڈ جام کے سنگین مسئلے کے حل کیلئے ٹریفک پلان کے تحت سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ بہتر سیکورٹی کیلئے فورس کی تمام چھٹیاں منسو خ اور ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے ہوائی فائرنگ سمیت آتش بازی پٹاخوں اور اسلحہ نما کھلونا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ان اقدامات کے بارے میں میڈ یا کو دی گئی بریفنگ میں لیویز فورس کے صوبیدار میجر گل روز خان نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر دو صوبیدار وں کی قیادت میں پندرہ سپاہیوں پر مشتمل دو خصوصی ٹیمیں بٹ خیلہ میں ٹریفک کے نظام کی روانی پر معمور کر دی گئی ہیں جس کی نگرانی سٹی پوسٹ کمانڈر صو بیدار امیر زمان کریں گے اس کے علاوہ قریبی تھانوں سے بھی نفری یہاں پر ڈیوٹی دے گی انھوں نے کہا کہ بٹ خیلہ ڈویژن کے ساتوں اضلاع کا گیٹ وے ہے عید گزارنے کیلئے ملک بھر سے شہری اپنے آبائی علاقے آتے ہیں جبکہ چھٹیوں میں ملک بھر کے سیا ح سوات کالام مالم جبہ وغیرہ جانے کیلئے یہی واحد روٹ استعمال کرتے ہیں اور بائی پاس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول ہے تاہم اب ہماری بہتر حکمت عملی کی وجہ سے یہ نوبت نہیں آئے گی انھوں نے کہا کہ ضلع بھر کے احساس مقامات مساجد اور عید گاہوں کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی جبکہ دفعہ144کے تحت ہوائی فائرنگ سمیت اسلحے کی نمائش اور آتش بازی پر بھی پا بندی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انھوں نے شہریوں اور خصو صا نوجوانوں سے اپیل کی کہ چو نکہ رمضان المبارک ہمیں صبر تحمل برداشت اور برائیوں و فحاشی سے دور رہنے کا درس دیتا ہے اسلئے ہمیں چاہئے کہ ہم عید کے با برکت اور مقدس موقع پر نہ صر ف خود بلکہ اپنے بچوں اور چھوٹوں کوہر قسم کی بد اخلاقی قمار بازی اور فحاشی سے دور رکھے اور عید کی خوشیوں کو اپنے اسلامی اقدار کے مطابق منا ئیں انھوں نے امان امان اور معاشر تی برائیوں کے خا تمے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -